اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جےآئی ٹی تحقیقات کےفائنل راؤنڈ شروع ، حسن، حسین، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی پیشیوں سے قبل جوڈیشل اکیڈمی کے گرد سکیورٹی کا سخت ترین حصار قائم کر دیا گیا، اضافی نفری طلب۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی تحقیقات کا فائنل رائونـڈ شروع ہوتے ہی
جوڈیشل اکیڈمی کے گرد سکیورٹی کا سخت ترین حصار قائم کر دیا گیا ہے اور غیر متعلقہ افراد کے جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بھی قریب نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے پاس اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور اس نے 10جولائی کوسپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ اس سے قبل آج کے دن وزیراعظم کے ـصاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے ہیں اور ان سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ 3بجے کے قریب آج کے دن ہی وفاقی وزیر خزانہ اور وزیراعظم نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار بھی جے آئی ٹی سمن پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے جبکہ کل 4جولائی کو حسین نواز اور 5جولائی کو مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ جوڈیشل اکیڈمی کے گرد سکیورٹی کیلئے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔نیا سکیورٹی پلان تین دن یعنی 5جولائی تک نافذ العمل رہے گا جس کے تحت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بند کر رہیں گی۔