اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2011 میں لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو فائرنگ سے قتل کرنے والے سی آئی اے کنٹریکٹر ’’ ریمنڈ ڈیوس‘‘ کی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد لاہور میں ایک رکشے پرلکھی تحریر نے نہ صرف سب کو چونکا دیاہے بلکہ سی آئی اے جاسوس کی رہائی میں مبینہ طور پر پاکستانی سیاستدانوں اور اہم فوجی شخصیات بارے انکشافات پر احتجاج کا ایک نیا طریقہ بھی سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ
کتاب میں سی آئی اے کنٹریکٹرریمنڈ ڈیوس نے پاکستان سے بحفاظت رہائی میں مدد کرنے والے بڑےناموں سے پردہ اٹھایا ہے ۔ رکشے پر لکھی تحریر آپ بھی ملاحظہ کریں۔’’ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی خوشی میں،ہرمال ملے گا دو آنے،یہ شیر یہ گیدڑ 2 آنے، یہ سارے لیڈر2آنے،جذبوں کی کہانی 2 آنے، غیرت کے فسانے 2 آنے،قابل غور وفکر بات آخری میں انگریزی میں تحریر کردہ جملہ ہے ’’ہمیشہ سچ بولو‘‘۔`