بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں ہنگامی صورتحال۔۔ مشکل حالات کیلئے فلڈ کرائسسز منیجمنٹ سیل نے نمبر جاری کر دیا ۔۔ تفصیلات لنک میں

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں فلڈ کرائسسز منیجمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے دورہ کیا ۔ اس سیل میں فی الحال دو شفٹیںکا اجراء کیا گیا ہے۔

صوبہ بھر سے مون سون بارشوں سے ہونے والی کسی بھی کیفیت بارے حاصل کی گئی معلومات اور ڈیٹا سے عوام الناس اور دیگر ادارمستفید ہو سکیں گے۔ مون سون بارشوںسے پیدا ہونے والی کسی بھی صورت حال میں بلدیات سے وابستہ ہر قسم کے معاملات بارے ڈیٹا اور بلدیاتی اداروں میں موجود مشینری ، جیکٹس،بوٹس،پانی کے اخراج سے وابستہ ہر قسم کی مشینری بارے استعمال کا ڈیٹا باقاعدگی سے رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام چیف آفیسرز میٹرو پولیٹین،میونسپل کارپوریشنز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیل کے قیام بارے تمام کمشنرز ڈپٹی کمشنرز دیگر متعلقہ محکموں کو آگاہی فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ کرائسسز منیجمنٹ سیل کے انچارج ڈائریکٹر احمد حسیب میاںجنکے ٹیلی فون نمبر0300-9481075 سے معلومات حاصل کی جا سکتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبدالہارون ایڈمن آفیسر کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔جوپی ڈی ایم اے کے تعا ون سے سیلاب متاثرین سے متعلق ہر قسم کی سہولیات باہم پہنچائیں گے اور ہر قسم کا ڈیٹا محکمہ کو بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کے بارشوں اور سیلاب سے کسی بھی قسم کی اموات اور عمارات کو پہنچنے والے نقصانات بارے بھی ڈیٹا اس سیل میں جمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ ڈیوٹیاںبہت حساس ہوتی ہیں اس میںکسی بھی قسم کی کوتاہی ناقبل برداشت ہونگی۔اس موقع پر سیکرٹری لو کل گورنمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی،ڈائریکٹر ڈیٹا کولیکشن اور دیگر افران بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…