مانسہرہ ( آئی این پی ) مانسہرہ بٹگرام، کوہستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5ریکار ڈ کی گئی تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ بٹگرام،
کوہستان اور گردونواح میں اتوار کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5ریکار ڈ کی گئی تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔