اسلام آباد(آئی این پی)تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے شباب و کباب کی محفل الٹ دی‘ مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر 35 مرد اور 17 خواتین کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مقامی ہوٹل میں ہونے والی مخلوط ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران نشے میں دھت رقص و سرور میں محو35 مرد اور 17 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے اندر لڑکے لڑکیاں بلند آواز میں
میوزک چلا کر مشترکہ ڈانس کر رہے تھے اور اکثریت نشے میں تھی۔ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم اور نشہ آور اشیاء بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔ گرفتار ہونے والوں کیخلاف زیر دفعہ 294/109 اور 2/3 ‘ ایمپلی فائر ایکٹ ‘ تمباکو نوشی اورشراب نوشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے ان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جن میں سے وہاں سے متعدد کی ضمانت پر رہائی ہو گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جب گرفتار کر کے تھانے لایا گیا تو چھڑانے والوں کی لائنیں لگ گئیں۔