اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے
اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔