پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

سعد رفیق نے ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراء کی منظوری دے دی

datetime 2  جولائی  2017 |

لاہور ( آن لائن) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں سے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل یا ڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس نظام کے تحت آن لائن بکنگ کے ساتھ ساتھ ریلوے ریزرویشن دفاتر سے ہر ایڈوانس ریزرویشن پر مسافر کے موبائل فون پر ایک ایس ایم ایس جاری کیاجائے گا۔ ریزرویشن ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں مسافر اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ریلوے ہیلپ لائن کے

خصوصی نمبرپر ایک ایس ایم ایس بھیجے گااور جوابی ایس ایم ایس میں اسے اپنی ٹرین ، سفرکی تاریخ، کوچ اور نشست کے نمبرکی تفصیلات موصول ہوجائیں گی۔ اس تصدیقی ایس ایم ایس کے ساتھ وہ اپنی نشست کی نشاندہی کرسکے گااورکنڈکٹرگارڈاپنے موبائل فون سے اس امر کی تصدیق کے بعد کہ گم شدہ ٹکٹ کا ریفنڈتونہیں لیاجاچکا، دس فیصدجرمانے کے ساتھ ڈپلیکیٹ ٹکٹ موقع پر جاری کردے گا۔ وزیر ریلویز کو ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہورمیں ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن اینڈٹیکنالوجی فہدرحمان اور سی سی ایم نویدمبشرنے بتایا کہ گم شدہ ٹکٹ کاغلط اور غیرقانونی استعمال کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمدجاویدانور، ممبرفنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی، مشیرریلویز انجم پرویز، ڈائریکٹرجنرل لیگل طاہرپرویزاور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا سمیت دیگرذرائع سے ملنے والی شکایات اور تجاویز کی روشنی میں ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراء کا نظام بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی تھی۔ اس سے قبل ریلوے کے قواعد کے مطابق ریلوے ٹکٹ کو کرنسی نوٹ تصور کیاجاتاتھااور اس کے گم ہونے پر متبادل یا ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراء کی کوئی پالیسی موجود نہیں تھی۔ وزیر ریلویز تجرباتی بنیادوں پر نظام کی کامیابی پر اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ روز ایک مصروف دن گزارا۔ انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کو دی گئی عید ملن پارٹی کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں متعدد اجلاسوں کی صدارت کی۔ ایک دوسرے اجلاس میں ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ تیسرے اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر لگے ہوئے بل بورڈز سے آمدن کا جائزہ لیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…