اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو گرفتار کرنے کا حکم، اشتہاری قرار دے دیے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ زید حامد اس کیس کی کسی سماعت میں عدالت
میں حاضر نہیں ہوئے۔ اس کیس کے سلسلے میں عدالت حاضر نہ ہونے پر عدالت نے زید حامد کو اشتہاری قرار دے کر ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے اور عدالت نے زید حامد کے گھر کے باہر اشتہار لگانے کی ہدایت کی ہے جس میں ان کو اشتہاری ظاہر کیاگیا ہے۔