اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن میں تین نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوگیا ہے جس کے بعد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 343ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان، پاکستان اسلامی رپبلکن پارٹی اور امن ترقی پارٹی نئی جماعتیں رجسٹرڈہوئی ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ خادم حسین رضوی، پاکستان اسلامی ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین اظہر محمود جبکہ امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ ہیں تاہم 343 سیاسی جماعتوں میں سے صرف سولہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔