بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سینئر خاتون صحافی کو بجلی کی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کیاگیا،ملزم گرفتار ،افسوسناک انکشافات

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی )کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سینئر صحافی زیبا برنی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔مقتولہ کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی نے اچھی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کے لیے ایک لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہرنے ہفتہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ بریگیڈ تھانے کی حدود خداد کالونی لیاقت پلازہ میں چاند رات کو سینئر صحافی زیبا برنی کو بجلی کے تار سے گلا دبا کر قتل کر دیاگیا تھا ۔ ایس ایس پی ایسٹ ذوالفقار مہر نے بتایا کہ مقتولہ زیبا برنی 30 سال سے زائد عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں ۔ کیس میں شواہد کم تھے تاہم تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ چاند رات سے ایک دن قبل پلازہ کے میٹر اور مین لائن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بجلی کی تاریں جل گئی تھیں ۔ تاہم پلازہ کے مکینوں اور شواہد سے پتا چلا کہ آخری بار زیبا برنی کے ساتھ ان کے فلیٹ میں ملزم کاشف جمیل کو دیکھا گیا ہے ۔ جس پر ملزم سے تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پلازہ میں وائرنگ کرنے اپنے دوست محمد عرفان کے ساتھ آیا تھا اور مقتولہ نے اپنے گھر کا اے سی ٹھیک کرنے مجھے بلایا ۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد میں نے قتل موبائل اور زیورات لوٹنے کی غرض سے کیا ۔ خاتون صحافی نے شدید مزاحمت کی ، جس پر قاتل نے اس کو بجلی کے تار سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اسی پلازہ میں رہائش پزیر تھا اور اسے کرائے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پلازہ سے نکالا گیا تھا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر نے بتایا کہ ملزم کے دوسرے ساتھی محمد عرفان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ مقتولہ زیبا برنی کے بھائی فخرالحسن نے بتایا کہ زیبا برنی کے شوہر نعیم قمر بھی صحات کے شعبے سے وابستہ تھے اور ان کا 15 سال قبل انتقال ہو گیا تھا ، زیبا برنی پریس کلب کی ممبر تھیں اور موقر روزنامہ میں بحیثیت سب ایڈیٹر ، انچارج ، بچوں کا صفحہ فرائض انجام دیتی رہی ہیں ۔ مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے فلیٹ میں کسی کو شناخت کے بغیر اندر آنے نہیں دیتی تھیں ۔ تعجب ہے کہ دروازہ کیسے کھولا گیا جبکہ دروازے پر مینول سی سی ٹی وی کیمرا نصب تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…