اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مظہر عباس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں۔ پاناما کیس کے بحران کے خاتمے کے بعد ریحام خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں گی،
ریحام خان کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے حوالے سے خبریں پہلے بھی گردش کر رہی ہیں اور شمولیت کی یہ خبریں کوئی نئی نہیں ہیں اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ریحام خان کے رابطے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ہیں اس لیے وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لیں گی۔