لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے5جولائی کو مریم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر حکمت عملی تیار کرلی،لیگی رہنماؤں نے پہلی مرتبہ کارکنوں کو خود بلانے کیلئے وزیراعظم سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی کی طرف سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو طلب کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اظہار یکجہتی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے
ہباز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیش کے موقع پر رہنماؤں اورکارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود رہنماؤں اور کارکنوں کی اکثریت خود ہی جوڈیشل اکیڈمی پہنچتی رہی ہے ۔ تاہم رہنماؤں نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے کارکنوں کو خود بلانے کیلئے قیادت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد آئندہ کا اقدام کیا جائے گا ۔