پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کے اہم ترین رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

datetime 1  جولائی  2017 |

اسلام آباد( این این آئی)تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرانے کا فیصلہ کر لیا ،گوہر ایوب خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 8جولائی کو ہری پور جائیں گے جہاں پر سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان اور انکے صاحبزادے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ کر باضابطہ پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب خان آئندہ انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اور وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آصف کرمانی اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی جس پر انہوں نے اپنے کزن وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کے مشیر اکبر ایوب خان او ر ان کے بھائی یوسف ایوب خان سے مشاورت کے بعد عمران خان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا 8جولائی کودورہ ہری پور متوقع ہے جہاں عمر ایوب اپنے والد سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب عمران خان کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…