اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چوہدری محمد اشفاق کو ویسٹ پنجاب کی صدارت سے الگ کرنے کی وجہ سے وہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے یہ قدم ویسٹ پنجاب کی صدارت سے الگ کیے جانے کے بعد اٹھایا ہے، محمد اشفاق نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے رابطے ختم کرکے اپنے دفتر میں لگے پی ٹی آئی کے پوسٹرز اور
بینرز بھی اتار دیے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شکست کے بعد سابق ضلعی ناظم چوہدری محمد اشفاق نے کارکنوں سے کنارہ کشی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ چوہدری محمد اشفاق اس سے پہلے’’مسلم لیگ ق‘‘ کے ٹکٹ پر ضلعی ناظم رہ چکے ہیں اس کے علاوہ چوہدری محمد اشفاق کچھ عرصہ پیپلز پارٹی سے بھی منسلک رہے ہیں۔