اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مری میں سیاحوں کی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مری میں سیاحوں سے بھری ہوئی کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی
ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاحوں کی یہ کوسٹر منڈی بہائوالدین واپس جا رہی تھی ۔ زخمیوں کو اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے۔