منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف پٹیشن مسترد کردی

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف پٹیشن مسترد کردی،اگر گزشتہ حکمرانوں سے شہباز شریف کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو ’شہباز شریف سب سے زیادہ اہل وزیراعلیٰ ہیں،اِن تاثرات کا اظہار ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاشرے کی فلاح کے لیے شہباز شریف

بہت بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف بہت سے الزامات ہونگے مگر سابقہ وزرائے اعلیٰ سے بہترین کارکردگی کی بنا پر ایسے الزامات کو نظر انداز کرنا چاہیے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسے کیسز دائر کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ شہری اظہر عباس نے شہباز شریف پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ اْنہوں نے عارفہ ٹاور میں منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ سیاست دانوں اور جرنیلوں نے 70 سال میں پاکستان کو برباد کر دیا ہے۔مذکورہ شہری نے مقدمے کے اندارج کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ شہباز شریف کے خلاف ایماندار سیاست دانوں کی ساکھ متاثر کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،جس پر ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 15جون کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا
عدالتی فیصلے سے قبل تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایسا کوئی وقوعہ تھانے کی حدود میں نہیں ہوا۔مزید براں پولیس رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے جس جگہ کی نشاندہی کی ہے وہ ماڈل تھانے کی حدود میں نہیں آتی۔جس کی بنا پر پولیس نے درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے اسے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…