اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے مطابق شالیمار میں نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچی ایمان جو لوگوں کے گھروں میں کام کرکے دادی اور بھائی کا پیٹ پالتی تھی کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایمان اپنی دادی کے ساتھ عمر پارک میں رہتی تھی کیوں کہ اس کے والد تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ جب پولیس
جائے حادثہ پر پہنچی تو دس سالہ ایمان مردہ حالت میں کرسی سے بندھی ہوئی تھی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ سفاک ملزمان نے ایمان کے قتل کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ایمان کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کردیا، پولیس نے ایمان کی دادی ثریا بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے ساتھ ساتھ تفتیش بھی جاری ہے۔