جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

10,20نہیں بلکہ کتنی بڑی تعداد میں ن لیگ کے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟معروف سیاسی شخصیت کادھماکہ خیزانکشاف

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 35 اراکین اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے، جمشید دستی کی طرح موجودہ حکمران بھی کل کلاں جیل میں ان حالات کا سامنا کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی میں فی الحال شامل نہیں ہو رہا ، عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے ۔

کوئٹہ میں پولیس سارجنٹ کو کچلنے والے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی چھترول ہونی چاہیے ۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 35 اراکین اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے، جمشید دستی کی طرح موجودہ حکمران بھی کل کلاں جیل میں ان حالات کا سامنا کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ٹیکسٹائل مل(شادی) لگانے کا بھی کوئی شوق نہیں ہے، 1988 سے 1989 میں نواز شریف صاحب نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائل مل لگا لو لیکن میں نے یہ کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانی تو دینی ہی پڑتی ہے اور میں نے شادی والی قربانی خوش اسلوبی سے دے دی۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی کے نیچے کتابیں بیچا کرتا تھا،۔دل میں شادی نہ کرنے کے حوالے سے کوئی خلش نہیں ہے کیونکہ اللہ نے بہت عزت دی اور بھابھڑہ بازار سے اٹھا کر 7 بار وزیر بنایا ۔شیخ رشید نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فی الحال شامل نہیں ہو رہا ، عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے ، کوئٹہ میں پولیس سارجنٹ کو کچلنے والے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی چھترول ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…