منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

جے آئی ٹی میں مریم نواز کی پیشی،شیخ رشید نواز فیملی کے حق میں بول پڑے،عمران خان کو انتباہ کردیا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونا چاہئے ، نواز شریف اسمبلی توڑ سکتے ہیں یا کسی ڈھیلے ڈھالے آدمی کو وزیر اعظم نامزد کر دیں‘جے آئی ٹی سوالنامہ بھیج دے،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو ن لیگ کے 25سے 30ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ دیں گے ۔

جمشید دستی کے ساتھ جو کچھ ہوا حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہو گا، اس جیسا کوئی سیاسی کارکن نہیں ،میں پہلے سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابھی ابر آلود گھٹائیں ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا‘ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کی اصل پہچان آصف زرداری ہے ‘ آصف زرداری ساتھیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اسمبلی توڑ سکتے ہیں یا کسی ڈھیلے ڈھالے آدمی کو وزیر اعظم نامزد کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے ساتھ جو کچھ ہوا حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہو گا، اس جیسا کوئی سیاسی کارکن نہیں ، جمشید دستی پوری دنیا کے سامنے رو پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید اچکزئی نے پولیس اہلکار کو روند ڈالا، اس کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے اتحاد کا فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے ، کرپٹ لوگ کہہ رہے ہیں نظریہ پاکستان کو خطرہ ہے ، نظریہ پاکستان ہمارے سینوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں تین گروپ ہیں چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور شہباز شریف گروپ۔ چوہدری نثار ، شہباز شریف اکٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسحاق ڈار کی وجہ سے جیل جائیں گے ، ڈان میں خبر فرشتوں نے نہیں لگائی ، اندر سے آئی تھی ، حکمرانوں نے اپنے باپ کا بھی ٹرائل کرا دیا ، تین اہم بندوں کو نچوڑیں تو سب کچھ اگل دیں گے ، ان میں سے دو سیف الرحمن اور شیخ سعید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عہدہ چھوڑ دیتے تو شائد انہیں راستہ دے دیا جاتا ۔ فوج کا پاناما کیس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

نواز شریف ،شہباز شریف کو استعمال کر رہے ہیں ، نواز شریف کے ریکارڈ میں شہباز شریف چوہدری نثار اور اسحاق ڈار مشکوک ہیں ، چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے ، البتہ ن لیگ کے کم از کم 25 سے 30 ایم این اے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابھی ابر آلود گھٹائیں ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا ۔ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کی اصل پہچان آصف زرداری ہے ۔ آصف زرداری ساتھیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…