اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی نہیں کی اس لئے کرپشن سے بچا ہوا ہوں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کرپشن سے اس لئے بچا ہوا ہوں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی ، بیویوں کا کرپشن کروانے میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1988میں نواز شریف نے مجھے کہا تھا کہ ٹیکسٹائل مل لگا لو لیکن
میں نے یہ کام نہیں کیا۔ مجھے شادی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن ٹیکسٹائل مل(شادی)لگانے کا بھی کوئی شوق نہیں۔میں خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قربانی دی اور شادی نہیں کی، میری والدہ کی شدید خواہش تھی کہ میں شادی کروں لیکن خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور میں نے شادی قربان کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے نیچے کتابیں بیچا کرتا تھا اللہ نے بہت عزت دی اور 7بار وزیر بنایا۔