اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے منافع بخش اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قرض کے حصول کے لئے گروی رکھنے کا سلسلہ بھی چل نکلا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قرض کے حصول کیلئے انتہائی اہم ادارے موٹروے کو گروی رکھوا دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اب قرض کے حصول کیلئے موٹروے کے ایک اور سیکشن کو بھی گروی رکھوا دیا گیا ہے۔ حکومت نے پشاور سے پنجاب تک موٹروے ایم ون سیکشن کو 70 ارب روپے کے قرضے کے حصول کیلئے گروی رکھوایا ہے۔ ایم ون سیکشن کو گروی رکھ کر اسلامی بینکوں سے قرضہ حاصل کیا جائے گا۔ ایم ون کو عرصہ 3 سال کیلئے گروی رکھوایا گیا ہے۔