منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کی واپسی ، وفاقی کابینہ کی کمیٹی پچھلے چار سال سے کیا کام کر رہی ہے؟ پڑھ کر آپ پریشان ہو جائیں گے

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا وعدہ کرکے بھول گئی، عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرنے والی خصوصی کمیٹی چار سال بعد بھی رپورٹ نہ دے سکی اور غیر فعال ہوگئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے امور داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک خصوصی کمیٹی انتیس جون دوہزار تیرہ کو قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جسے یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کا تفصیلی طور پر جائزہ لے اور اس کے بعد ان کی پاکستان واپسی کے لئے اپنی سفارشات دے ان سفارشات کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جانا تھا ذرائع کے مطابق اس خصوصی کمیٹی وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے علاوہ ، وزارت قانون کے حکام بھی شامل تھے اس کمیٹی نے فوزیہ صدیقی سے رابطہ بھی کیا مگر اس کے بعد چار سال کا عرصہ گزر گیا اور یہ کمیٹی کاغذوں کی نظر ہو گئی اور جمعرات کو اس کمیٹی کو بنے چار سال ہوگئے مگر یہ اپنی سفارشات آج تک نہیں دے سکی اس کمیٹی کے اراکین سے فوزیہ صدیقی نے کئی بار رابطہ کیا مگر انھیں طفل تسلیاں دے کر ٹرخا دیا گیا اور چار سال بعد یہ کمیٹی اب مکمل طور پر غیر فعال ہے حتی کہ معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا دعوی کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام ہوگئے واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے کوششوں کا اعلان کیا تھا مگر یہ کوششیں آج تک کارگر ثابت نہیں ہو سکیں کیونکہ حکومت عا فیہ صدیقی کو دیگر اہم معاملات کی طرح بھول گئی عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے پیپلز پارٹی نے بھی کئی زبانی وعدے کئے تھے مگر وہ بھی اپنے دور حکومت میں اس حوالے سے کچھ نہ کر سکی



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…