اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کا غریب اور مستحق افراد کے لئے شاندار منصوبہ، ریلوے کی انتہائی قیمتی زمین پر اب کیا تعمیر کیا جائے گا؟

datetime 29  جون‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر 146146کارٹ مارٹ145145بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ ریلویز کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو مختلف شہروں اور قصبوں میں ریڑھیوں کے خوبصورت بازار قائم کرنے کے لیے مناسب جگہوں کی نشاندہی، بازاروں اور ریڑھیوں کی خوبصورت ڈیزائننگ سمیت دیگر تفصیلات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ کارٹ مارٹ ریلوے کے نام سے منسوب ہوں گے۔ انہوں نے اس موقع پر قرض حسنہ فراہم کرنے والے نیک نام ادارے 146146اخوت145145کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب سے بھی رابطہ کیا اور اس تجویز سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ اخوت ان ریڑھی بازاروں میں مستحقین کو ریڑھیوں پر کاروبارکے لیے بغیرسود کے قرض فراہم کرے۔ ڈاکٹرامجدثاقب نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ 146146اخوت145145اس سلسلے میں پہلے ہی ریڑھیوں کے ڈیزائن تیار کر چکی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پر کارٹ مارٹ بناکرجہاں ریلوے کی مختلف شہروں میں قیمتی زمینوں کا قبضہ گروپوں سے تحفظ کیاجاسکے گاوہیں ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے غربت اور بے روزگاری کے خلاف جہاد بھی کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان بازاروں سے سستی اور معیاری اشیاصارفین کو ملنے کے ساتھ ساتھ شہروں میں تجاوزات میں بھی کمی آئے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ لینڈ ڈیپارٹمنٹ ایسی منصوبہ بندی کرے کہ کم سے کم جگہ پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کاروبار کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ ان تمام جگہوں پر پانی، بجلی، سیوریج اور پارکنگ جیسی بنیادی سہولتیں فراہم ہوں، ریلوے 146146کارٹ مارٹ145145 کے لیے مختلف جگہوں کی نہ صرف چاردیواری کرے بلکہ ریڑھیوں کے اُوپر دیدہ زیب چھت بھی بنا کر دی جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا ایک قومی ادارے کے طور پر وسائل کا اپنے غریب اور مستحق عوام کے لئے استعمال ایک جمہوری حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور کارثواب بھی ہے۔ انہوں نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاویدانور، ممبرفنانس غلام مصطفی، مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر عبد ا لحمید ر ا ز ی ، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، جوائنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈلینڈحفیظ اللہ سمیت دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…