جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب کا سفرنامہ خیبرپختونخواہ ، ایک ارب درخت، 350 ڈیمز، درجنوں تالے ، مریم اورنگزیب کے حیران کن دعوے‎

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پشاور میں داخل ہوئی تو تبدیلی کو بڑا تلاش کیا لیکن دکھ ہوا، بڑی کوشش کی کہ ایک ارب درختوں کو بھی تلاش کروں، 350 چھوٹے ڈیمز بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا مگر ہوا کچھ بھی نہیں، عمران خان نے اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو بھی تالے لگا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی عدالت سے عمران خان فرار ہیں اور کرپشن کے شہنشاہوں کو دائیں، بائیں کھڑے کر کے کرپشن کیخلاف بات کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کی ایف آئی آر جو آن لائن تھی وہ آف لائن ہو چکی ہے، عمران خان کا واحد مقصد اقتدار کی ہوس ہے، عوام عمران خان کو ہر طرح سے مسترد کر چکے ہیں، عمران کسی سرکاری سکول میں ایک نیا کمرہ ہی دکھا دیں۔ وزیر مملکت نے استفسار کیا کہ عمران صاحب کا 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا اعلان کدھر گیا۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ نواز شریف کا شکر ادا کریں کہ جنہوں نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلوں اور میٹرو پر تنقید کرنے والے آج چار سال بعد خیبر پختونخوا میں یہی کچھ بنا رہے ہیں، بنی گالا میں بیٹھ کر سیاست کے پروفیسر بننے والے کی اصل حالت دیکھنی ہے تو خیبر پختونخوا میں آ کر دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی احتساب کے لئے جے آئی ٹی کی مدد کررہی ہیں پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دبائو میں نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے اور اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے صرف بنی گالا میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ سوال بھی کیا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالا کون کھولے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزام پر وزیر اعظم نے تین نسلوں کا حساب دیا، قانون اور آئین کی حکمرانی کے لئے پورے خاندان کو پیش کیا جبکہ دہشتگردی کی عدالت میں عمران نیازی کی آواز لگتی ہے مگر وہ نظر نہیں آتے، جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب سے بھاگنے والے لوگ نتھیا گلی میں رہائش اختیار کرتے ہیں‎، خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پریس کانفرنس پانامہ کے اثرات ہیں۔مسلم لیگ ن کے درباری تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود شریف برادان کو نہیں بچا سکیں گے۔

عوام ان سے لندن فلیٹس اور اربوں روپے کاحساب لے کر ہی رہیں گے۔ وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کے رد عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام شریف برادران سے بجلی،گیس اور نادرا کا حساب مانگ رہے ہیں۔شریف برادران نے بجلی کے نام پر اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اب یہ اپنا نام بھی کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں357مائیکرو ہائیڈل(گائوں کی سطح پر چھوٹے بجلی گھر) امسال دسمبر میں مکمل کر لئے جائیں گے اور مذکورہ مائیکرو ہائیڈل بجلی گھر کمیونٹی کے حوالے کر دئیے جائیں گے جن سے 2روپے فی یونٹ بجلی مقامی لوگوں کو حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ایم ایل(این)اپنے35سالہ دور میں بجلی کی ضرورت پوری کردیتی تو آج ہمیں چھوٹے ہائیڈل پاور نہ بنانے پڑتے ۔

گزشتہ دور حکومت میں مینار پاکستان میں بیٹھ کر ہاتھ کا پنکھا استعمال کرنے والے مداریوں نے اب اپنے دور حکمرانی میں ملک کو پہلے سے زیادہ اندھیروں میں ڈبو دیا ہے خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی سے متعلق 4ہزار سائیٹس ہیں مسلم لیگ ن کے تمام درباری تشریف لے آئیں ایک ایک درخت گن کر دکھائیں گے۔

شاہ فرمان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اس کے ثمرات یہاں کے عوام تک پہنچ رہے ہیں لیکن مخالفین کو خیبر پختونخوا میں تعصب کی عینک اتارے بغیریہ تبدیلی نظر نہیں آ سکتی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…