حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور آئل ٹینکر حادثے کے بعد ایک اورآئل ٹینکرکوحادثہ ۔تفصیلات کے مطابق تیل کی ترسیل کرنے والی شیل کمپنی کا آئل ٹینکر کراچی سے حیدر آباد جا رہا تھا کہ موٹر وے پرایک ٹرک کیساتھ تصادم کے بعد اس میں سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا جسے دیکھ کر مقامی افراد نے برتن اٹھائے اوربہنے والا اکٹھا کرنا شروع کر دیا اورکئ گھنٹے تک آس پاس کے لوگوں نے تیل کواکٹھاکرتے رہے
لیکن پولیس اورانتظامیہ جائے حادثہ پرنہ پہنچے اورلوگ تیل مختلف برتنوں میں بھرکرگھروں میں لے جاتے رہے اگرخدانخواستہ کوئی آگ کاشعلہ بھڑک اٹھتاتوایک اورسانحہ رونماہوسکتاتھا؟واضح رہے کہ عیدسے دوروزقبل بہاولپور آئل ٹینکر حادثے میں تیل کی ایسی ہی لوٹ مارمیں لوگ مصروف تھے کہ آگ بھڑک اٹھی تھی اور172افرادجان کی بازی ہارگئے تھے ۔