اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوارکے ر وزمطع صاف رہے گااور پاکستان میں یکم شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے متعددعلاقوں میں اتوارکو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ شوال کا چاند بلوچستان کے علاقوں میں واضح دیکھا جا سکے گا۔ شوال کا چاند سب سے زیادہ دیر تک جیوانی میں دکھائی دے گا۔شوال کے چاند کی پیدائش آج صبح 7 بج کر29 منٹ پر ہوئی۔
چاندکی عمر 35 گھنٹےسے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے جبکہ کل شام چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہوچکی ہوگی جس کی وجہ سے پاکستان میں کل چاندنظرآجائے گااورپیرکے روزعیدہوگی ۔واضح رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت پشاور میں ہوگاجس میں باضابطہ طور پرشہادتیں موصول ہونے کے بعد پاکستان میں یکم شوال کاچاندنظرآنے کااعلان کیاجائے گا۔