پشاور(این این آئی) پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین شہاب الدین پوپلزئی دو دن قبل دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی دو روز قبل اسلام آباد سے دوبئی کے
لیے روانہ ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین کے ہمراہ ان کے نائب مولانا خیر البشر بھی ہیں ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 2اگست تحریر ہے ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے آج مقامی رویت ہلال کمیٹی کی صدارت کرنا تھی۔