جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے کے طیارے کے ذریعہ منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار ،میجر جنرل مسرت نواز کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پی آئی اے کے طیارے کے ذریعہ منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیاہے۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز کے مطابق راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے 14 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکاٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز نے بتایا کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پر 15 مئی کو پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمدگی کیس کی شفاف

تحقیقات کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کی تحقیقات کے دوران 14 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔میجر جنرل مسرت نواز کے مطابق ملزمان کا تعلق لاہور، راولپنڈی اور کراچی سے ہے جبکہ گرفتار افراد کا ریمانڈ بھی دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث افراد نے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور آرمی چیف نے ہیتھرو واقعہ کے بعد فون کالز کیں اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات کی تھیں۔میجر جنرل مسرت نواز نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کے لئے دو کمیشن بنائے گئے تھے۔ ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اے این ایف نے 750 پروازوں کو چیک کیا ہے تاہم 31 مئی کو بھی ہیروئن پکڑی گئی جسے رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔۔واضح رہے کہ  وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے اس واقعے کی تفتیش کا حکم جاری کر دیا تھا جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حسین اصغر کو سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…