جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اب چیف آف آرمی سٹاف جی ایچ کیو راولپنڈی میں نہیں بیٹھیں گے

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو کی اسلام آباد منتقلی کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جی ایچ کیو کی تعمیر کے لیے مقیم رہائشیوں کو سیکٹر ایچ16 میں آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے منصوبے کا جامع پلان تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔سی ڈی اے نے جی ایچ کیو کے لیے 870 ایکٹر اراضی الاٹ کی تھی، جی ایچ کیو کے لیے یہ زمین سیکٹر ای 10 اور ڈی11میں الاٹ کی گئی تھی۔سی ڈی اے کی جانب سے اراضی کی قیمت ادا کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا اور پی اے سی نے وفاقی حکومت سے نقصان پورا کرنیکی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے آرمی سے 870 ایکڑ زمین کے 703 ملین روپے وصول کئے۔ جی ایچ کیو کی اسلام آباد میں تعمیر کا منصوبہ 2005 میں روک دیا گیا تھا، سی ڈی اے نے آرمی کو 191ملین روپے کی تاخیری رقم بھی معاف کردی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کے لیے 7ہزار پلاٹس درکار ہوں گے۔متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کے لیے آرمی4 اقساط میں 6 بلین روپے اداکرے گی، نئے جی ایچ کیو کی تعمیر کا ٹھیکا این ایل سی یا ایف ڈبلیو او کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…