اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 22کروڑ ڈالر دیگا

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے22کروڑ ڈالر دیگا،بینک کے پیکج ون کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور پیکج ٹو میں فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کراچی کے شہریوں کا معیار زندگی بلند اور خواتین اور نادار افراد کی قرضوں تک

رسائی کیلیے22کروڑ23لاکھ ڈالر پیکج کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک نے پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے جس کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت کراچی کے10لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔پروگرام کے تحت کراچی کے صدر، کورنگی اور ملیر کے علاقوں کے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت کراچی کے شہریوں کیلیے پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا۔ پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو بہتر کیا جاسکے گا۔20سال میں پہلی مرتبہ عالمی بینک نے کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے قدم اٹھایا ہے۔ عالمی بینک کے پیکج کا دوسرا حصہ ہے۔ فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔مذکورہ پیکج کے ذریعے لاکھوں خواتین اور نادار افراد کو بینک اکانٹ کھولنے اور قرضوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جائے گی، خواتین اور غریبوں کو چھوٹے اور بڑے قرضے فراہم کیے جائیں گے، 2020تک50فیصد افراد کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی بہتر کی جائے گی اوران میں سے25فیصد خواتین کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…