جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

عید الفطر کب ہوگی؟محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی حکومت نے مفتی پوپلزئی کا بھی حتمی حل نکال لیا

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق فلکیات کے پیرامیٹرز تجویز کرتے ہیں کہ شوال کا نیا چاند 25 جون کو دیکھا جا سکے گا۔ شوال کا چاند 24 جون کی صبح 7 بج کر 31 منٹ پر کراسنگ کنجنکشن پوائنٹ پر پیدا ہو جائے گا اور رمضان کی 29 تاریخ یعنی 25 جون کی شام واضح طور پر دکھائی دے گا۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا چاند ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دکھائی دے گا تاہم موسم ‘کافی یا جزوی ابرآلودہو گا۔

دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگر علما کی جانب سے چاند کی شہادت کے آزاد اعلانات کے بعد پیدا ہونے والے تنازع سے نمٹنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے رواں سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور سردار محمد یوسف کا حال ہی میں کہنا تھا کہ ہم مفتی پوپلزئی کو اجلاس میں مدعو کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگر وہ خود نہیں آتے تو اپنا نمائندہ بھیج دیں گے۔ اسی دوران حکومت بھی رویت ہلال کمیٹی سے جڑے قوانین کو منظم کرنے میں مصروف ہے تاہم چونکہ یہ اختیار صوبوں کو منتقل کیا جا چکا ہے لہذا اس حوالے سے وفاقی حکومت کو صوبوں کی منشا بھی درکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…