اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سعودی عرب کشیدگی میں وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ثالثی کی پیش کش پر شاہ سلیمان کی خاموشی ،پاکستانی موقف دریافت کر لیا، وزیراعظم نواز شریف اور شاہ سلیمان کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قطر سعودی عرب کشیدگی کم کرانے اور مذاکرات کیلئے دونوں فریقین کو قائل کرنے کیلئے
وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر نواز شریف اور شاہ سلیمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جب سعودی عرب کو قطر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ثالثی کی پیش کی تو سعودی عرب کی جانب سے اس حوالے سے مثبت جواب سامنے نہیں آیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب قطر کے حوالے سے سخت اور حتمی فیصلہ کر چکا ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ثالثی پیش کش پر شاہ سلیمان نے خاموشی اختیار کئے رکھی جبکہ شاہ سلیمان نے اس معاملے پر پاکستانی موقف دریافت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے استفسار کیا کہ سعودی عرب اور قطرکشیدگی پر پاکستان کا کیا موقف ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی اور عسکری قیادت کے متفقہ فیصلے سے سعودی عرب کو آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پُرانی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائے گا۔