سوات (آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح میں 2.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے محکمہ میٹرولوجیکل حکام کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے پیر کو محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز مینگورہ اور اس کی گہرائی 35کلو میٹر تھی ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے
گھروں محلوں اور بازاروں میں بگڈر مچ گئی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے دکانوں اور دفاتر اور شاپنگ پلازوں سے باہر نکل آئے ۔