ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اورمسلم لیگ (ن)جاپان کے صدرملک نوراعوان کے درمیان جھگڑاان دنوں سیاسی حلقوں میں زیربحث ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک معروف ویب سائیٹ نے انکشاف کیاہے کہ شیخ رشید بھی جاپان میں کاروبارکرتے ہیں اوراس حوالےسے وہ جاپان آتے اورجاتے رہتے ہیں ،جبکہ ن لیگ کی طرح شیخ رشید کی جماعت کے کئی کارکن اس وقت جاپان میں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد جاپان میں قالین بنانے کےلئے جوریشم استعمال ہوتاہے اس کی برآمد کابزنس کرتے ہیں ۔ اوروہ یہ کاروبارگزشتہ تین ہائیوں سے کررہے ہیں ،ذرائع کے مطابق ریشم کاکارروبارشیخ رشید کاخاندانی بزنس ہے اوراس حوالے سے شیخ رشید جاپان کی کئی اہم تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرتے رہتے ہیں اورجب وہ جاپان جاتے ہیں توان کے جانے کامقصد کاروبارہی ہوتاہے ۔