پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا ‘‘ سسر کی بہو کے ساتھ ایسی شرمناک حرکات کہ بیوی قتل کر نے پر مجبور ہو گئی ۔۔ پاکستان میں رونما ہونے والا دلخراش واقعہ‎‎

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ داستان ہے ایک ایسی ساس کی جس نے اپنی بہو کی عزت کی خاطر اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلہ کے علاقے الپوری میں آج سے 9ماہ قبل ایک لڑکی بیاہ کر کے لائی گئی،

میاں ، بیوی اور بیٹے کے ہمراہ بہو ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ یکم مئی 2017کو ساس نے بہو کی مدد سے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد ساس، بہو اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ دوران تفتیش مقتول کی اہلیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کا شوہر بہو کو متعدد مرتبہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناچکا تھا۔مبینہ قاتل خاتون کے مطابق بیـٹے کی شادی کے بعداس کے شوہر نے اپنی بہو کو تنگ کرنا شروع کردیا تھا۔خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس کے شوہر نے اپنی بہو کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ماہ رمضان میں بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ رہا۔خاتون نے بتایا کہ ‘انہوں نے بہو کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے کی پاداش میں اپنے شوہر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کا کہنا تھا کہ یکم مئی 2017کی رات اس نے اپنی بہو کی مدد سے اپنے شوہر کو اُس وقت کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، جب وہ سو رہا تھا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…