پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’دہشتگردوں کے پروپیگنڈے کا توڑ‘‘ پرائمری سے یونیورسٹی تک قرآنی تعلیم لازمی کرنیکا فیصلہ

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم دینے کا فیصلہ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی قانون سازی کیلئے بل متعارف کرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں جن میں پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم، تجوید اور قرآن ریسرچ اکیڈمی کے ساتھ وفاقی سطح پر قرآن کمپلیکس قائم کرنے

کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے قانون سازی کیلئے بل متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بل کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مسلم طلبا کو قرآن پاک کی لازمی تعلیم دی جائے گی جبکہ اس کیلئے ہر سکول میں قرآنی تعلیمات کیلئے آدھا گھنـٹہ مختـص کیا جائے گا۔ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں قرآنی تعلیمات کیلئے قرأ حضرت کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پہلی سے پنجم تک ناظرہ، چھٹی سے 12 ویںجماعت تک قرآن پاک کی تعلیمات ترجمے کے ساتھ دی جائیں گی، اسی طرح یونیورسٹی لیول پر قرآنی تعلیمات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے بعض آیات کو زبانی یاد کرنا لازمی ہو گا۔ وزارت کے تحت اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس قائم کیا جائیگا جہاں پر قرآنی تعلیمات کی فراہمی سرکاری سرپرستی میں کی جائیگی، کمپلیکس میں نایاب قرآنی نسخہ جات کو جمع کرنا اور اشاعت و تبلیغ کا عمل پوری دنیا تک پھیلانے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے، قرآن ریسرچ اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت وفاق میں ریسرچ اکیڈمی جبکہ یونین کونسل کی سطح تک اکیڈیمیاں قائم کی جائیں گی جہاں قرآن پاک کو حفظ کرانے، صیح تلفظ و اشاعت اور تبلیغ کے انتظامات کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…