کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میں پاگل نہیں ہوں کہ میں نہال ہاشمی کو اس قسم کی باتوں کے لئے اکساؤنگا ،نہال ہاشمی نے جو کچھ کیا وہ غلط ہے ،اس کی سزا ان کو اس طرح ملی کے پارٹی کی رکنیت بھی گئی اور سنیٹر کی نشست سے بھی محروم ہوگئے۔وہ جمعرات کو سعودی قونصل جنرل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دئیے گئے افطار وڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،گورنر سندھ نے کہا کہ
نہال ہاشمی کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئیے تھی کہ وہ سینٹ کے رکن تھے ،انہیں عہدے کا پاس رکھنا چاہئیے تھا ،انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئیے کہ جس سے پارٹی بد نام ہو یا خود انسان کے لئے مشکلات ہوں،ایک مزید سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں جس میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی مجھے تبدیل کر کے گورنر سندھ بنیں گے ،جب تک وفاقی حکومت چاہے کی میں گورنر کے عہدے پر برقرار ہوں۔