جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر ،سبزر احمد بٹ کی نماز جنازہ میں شرکاء کی تعداد،ریکارڈ ٹوٹ گئے،پاکستانی جھنڈے میں لپٹے شہید کی کتنی بار نماز جنازہ اداکرنی پڑی؟قابل رشک صورتحال

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آئی این پی )کمانڈرسبزراحمد بٹ کے جنازے میں لاکھوں افرادکی شرکت ، رش کے باعث جنازہ سات مرتبہ ادا کیا گیا،شہید کا جسد خاکی پاکستانی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا ،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان وانی کے ساتھی حزب المجاہدین کے کمانڈرسبزر احمد بٹ کیشہادت کے خلاف حریت رہنما ؤں کی اپیل پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، سبزراحمد بٹ کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی

اور جنازہ سات مرتبہ ادا کیا گیا،شہید کے جسد خاکی کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا ،بھارتی فوج نے حریت رہنما وں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کرنے کے بعدحریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کردیا ،وادی میں تمام دکانیں،کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی ،احتجاج سے خوفزدہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے ، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان وانی کے ساتھی حزب المجاہدین کے کمانڈرسبزر احمد بٹ کی شہادت کے خلاف حریت رہنما ؤں کی اپیل پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر اور برہان وانی شہید کے قریبی دوست سبزراحمد بٹ کا نماز جنازہ پلوامہ کے علاقے تڑال میں ادا کیا گیا۔ کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے پابندیوں اوربھارتی قابض فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔ شہید کمانڈر سبزار بٹ کے جنازے میں رش کے باعث سات مرتبہ جنازہ ادا کیا گیا۔ نمازجنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شہید کے میت کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا جبکہ جنازے میں پاکستان اورآزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

سبزراحمد بٹ کو شہدا کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما وں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کرنے کے بعدبھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔ یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ۔سبزر احمد بٹ کی شہادت کے خلاف حریت رہنما وں کی اپیل پر سے وادی میں دو روزہ ہڑتال کی گئی ، سبزر احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترال تک مارچ بھی کیاگیا ۔مقبوضہ وادی میں احتجاجا مکمل ہڑتال رہی ،تمام دکانیں،کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب تھی ۔

احتجاج سے خوفزدہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے،وادی میں گزشتہ روز سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سبزر احمد بٹ کوبھارتی فورسز نے دیگر 11 کشمیری نوجوان سمیت شہید کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…