بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

’’کلبھوشن کو سزائے موت ‘‘ بھارتی حکام نے دھوکے سے کیا کام کر ڈالا ؟ صورتحال تشویشناک

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتی حکام نے دھوکے سے بلائے گئے تین بے گناہ پاکستانیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لاہور کے علاقے باغبانپورہ کا 22 سالہ شہزاد 11 ماہ قبل ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے نارووال گیا تھا ٗشہزاد اور اس کے 2 کزن 16 سالہ بابر اور 14 سالہ علی رضا سرحدی علاقے کی سیر کو نکل گئے تھے۔اس دوران تینوں نوجوانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آواز دیکر اپنے پاس بلایا۔

دھوکے سے سرحد پار کرائی اور قید کر لیا۔ اہلخانہ نے مقامی پولیس اور رینجرز کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق حکومت کی کوششوں سے بھارتی حکام تینوں کو رہا کرنے پر رضا مند ہو گئے ٗتاہم کلبھوشن کی پھانسی کا معاملہ سامنے آیا تو عین وقت پر رہائی موخر کر دی۔تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بے گناہ بچوں کو بھارتی قید سے رہائی دلائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…