کراچی (این این آئی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے معززعدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل میں کراچی ریجن میں گراؤنڈ پلس دو منزلہ سے زائد ، ملٹی اسٹوری/ بلندوبالاعمارات کی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق معززعدالت عظمیٰ پاکستان کے CP No: 38/2016 کے فیصلے کی رو سے لوکل گورئمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے ایس بی سی اے کو جاری کردہ لیٹرحوالہ
نمبرNO:LG/DG/M&E/AD-ll/117 (45-Mise) 2017/806/datet 17-04-2017،میں ہدایات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،آغامقصود عباس نے معززعدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیلئے بتاریخ 23مئی 2017کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے تحت کراچی ریجن میں فوری طورپرگراؤنڈ پلس دومنزلہ سے زائد بلند ملٹی اسٹوری /بلندوبالا عمارات کی تعمیرات پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔