اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان پرغیرملکی فنڈنگ کیس کے مقدمے کی سماعت کے دوران وفاق اور دوصوبوں میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بارے میں بھی غیرملکی فنڈنگ حاصل کرنے کابھی انکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے مسلم لیگ ن پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کے الزامات عائدکئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت میں اس کے بارے میں دستاویزات بھی جمع کرا ئیں
اوران دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن بھی بیرون ممالک سے اپنی جماعت کیلئے امداد اکٹھی کرتی ہے اورن لیگ نے اس مقصد کےلئے برطانیہ میں ایک کمپنی بھی باضابطہ طورپررجسٹرڈکرارکھی ہے اوراس کمپنی کانام مسلم لیگ (ن) یوکے ہے ۔اس موقع پرتحریک انصاف کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ غیرممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے پارٹی کے فنڈنگ کرناغیرقانونی نہیں ہے اورنہ ہی یہ کوئی نئی بات ہے ۔انہوں نے عدالت کوبتایاکہ کئی اورجماعتیں بھی غیرملکی فنڈنگ کرتی ہیں ۔