کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سٹریٹ کرائمزکی بھرمارہے اورڈاکودن دیہاڑے عام شہریوں کولوٹ لیتے ہیں ،اسی طرح دوڈاکوئوں نے ایک شہری کولوٹنے کی کوشش کی لیکن ان کویہ کوشش مہنگی پڑگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں د وڈاکوئوں نے ایک شہری کولوٹنے کی کوشش کی لیکن ان ڈاکوئوں کویہ نہیں معلوم نہیں تھاکہ یہ شہری کوئی عام شہری نہیں بلکہ رینجرزکاایک افسرہے
بلکہ شہری ڈی جی رینجرزکاچیف سیکورٹی آفیسرہے ،جب ڈاکوئوں نے اس کولوٹنے کی کوشش کی توجواب میں اس آفیسرنے اپنے پستول سے دونوں ڈاکوئوں کوزخمی کردیاجس کے بعد دیگرشہریوں نے ان ڈاکوئوں کی درگت بناڈالی اورزخمی حالت میں ان دونوں ڈاکوئوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ ان دونوں ڈاکوئوں سے اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے ۔ اوران دونوں ڈاکوئوں کواب زندگی بھرپچھتاناپڑے گاکہ وہ تولوٹ مارکرنے کی کوشش میں تھے ا وراب ان کابغیرسزاکے بچنامشکل ہے ۔