اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد منشیات فورس (اے این ایف )نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائر پورٹ سے پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن بر آمدگی کیس میں قومی ائر لائن کے 19 ملازمین کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ہونے والے تمام ملازمین کا تعلق صفائی اور کیٹرنگ عملے سے ہے ، ہیروئن معمول کی چیکنگ کے دوران سونگھنے والے کتوں کی نشاندہی پر بر آمد کی گئی تھی ۔
منگل کو اے این ایف ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائر پورٹ سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے ہیروئن بر آمد ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ابتدائی طور پر صفائی اور کیٹرنگ عملے کے 19 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے ، گرفتار ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ، اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن معمول کی چیکنگ کے دوران سونگھنے والے کتوں کی نشاندہی پر بر آمد کی گئی اور اس چیکنگ میں اے ایس ایف نے بھی حصہ لیا تھا ،واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بر طانیہ کے ہیتھرو ائر پورٹ پر بھی اسی پرواز کے جہاز سے ہیروئن بر آمد پوئی تھی جس کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ان تحقیقاتی ٹیموں میں اے ایس ایف ، اے این ایف اور کسٹم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے ۔دو ہفتے قبل بر طانیہ کے ہیتھرو ائر پورٹ پر بھی اسی پرواز کے جہاز سے ہیروئن بر آمد پوئی تھی جس کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ان تحقیقاتی ٹیموں میں اے ایس ایف ، اے این ایف اور کسٹم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے ۔