اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کے طیاروں میں ہیروئن کی سمگلنگ کون کررہاہے؟دوسرے طیارے سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی؟بڑے سکینڈل نے سِر اُٹھالیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد سے برطانیہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر بردار جہاز سے ایک بار پھر اسی مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے جو جہاز کے خفیہ خانوں اور کیٹرنگ کیبن میں رکھی ہوئی تھی۔ جہاز کو پرواز سے پہلے انٹیلی جنس معلومات پر چیک کیا گیا تو ہیروئن ہوئی۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے ہیروئن برآمدگی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 نے برطانیہ جانا تھاتاہم انٹیلی جنس معلومات پر روانگی سے قبل جہاز کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں اور کیٹرنگ کیبن سے ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس کا وزن تقریباً ساڑھے 21 کلو گرام تھا۔ پرو ا ز کے ذریعے مریم نواز سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی برطانیہ جانا تھا۔ ہیروئن برآمدگی کی وجہ سے یہ پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور 24 گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمد ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر چند روز قبل پی آئی اے کے جہاز کے خفیہ خانوں سے مبینہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمد ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر چند روز قبل پی آئی اے کے جہاز کے خفیہ خانوں سے مبینہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے لندن میں جس طیارے سے ہیروئن برآمد ہوئی تھی اسی طیارے کو وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے لئے استعمال میں لائے جانے کا امکان تھا جبکہ دوسرا طیارہ جس سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے اسی طیارے میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لندن جانے کی اطلاعات تھیں۔ اگر پاکستان کی اہم ترین شخصیات کی طیارے میں موجودگی کے دوران کسی دوسرے ملک میں طیارے سے منشیات برآمد ہوجاتیں تو اس کا کیا اثر پڑتا؟ حساس ادارے سازش کے پہلو پر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…