منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان کے سیاسی منظر نامہ میں بڑی ڈرامائی تبدیلی؟‘‘ پیپلزپارٹی کےکونسے 6اہم رہنمائوں نے عمران خان سے ہاتھ ملا لئے؟

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا پہنچانےکیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ صوبے کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے 6سے زائد ارکان اسمبلی نے پس پردہ رابطوں میں پی ٹی آئی قیادت کو پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی۔ بلوچستان کے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت سے تعلق

رکھنے 6سے زائد ارکان اسمبلی پس پردہ رابطوں میں پی ٹی آئی قیادت کو پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کروا چکے ہیں جبکہ عمران خان کی آئندہ دورہ سندھ کے موقع پر صوبے کے سیاسی منظر نامے میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شکار پور، میرپور خاص، دادو، گھوٹکی ، حیدر آباد ڈویژن، لاڑکانہ اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے کئی اہم رہنما اس وقت تحریک انـصاف کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔دوسری جانب آصف علی زرداری نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کو فوری طور پر ناراض ارکان اسمبلی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں آصف زرداری آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے سرکتے حالات کو سنبھالا دینے کیلئے خود بھی سرگرم ہیں اور پنجاب میں ناراض اہم رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو منانے کیلئے ان سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔دوسری جانب آصف علی زرداری نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کو فوری طور پر ناراض ارکان اسمبلی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں آصف زرداری آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے سرکتے حالات کو سنبھالا دینے کیلئے خود بھی سرگرم ہیں اور پنجاب میں ناراض اہم رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو منانے کیلئے ان سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…