سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) بریکوٹ گرڈ سٹیشن کے افتتاح کا معاملہ، تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے اغئے، فوج اور پولیس طلب، علاقے میں حالات کشیدہ۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں بریکوٹ گرڈ سٹیشن افتتاح کے معاملے پر تحریک انـصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا جبکہ علاقے میں شدید کشیدہ صورتحال کے باعث فوج اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔
گزشتہ روز علاقے کے منتخب ایم پی اے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ایک ریلی نے واک ہوتے ہوئے گرڈ سٹیشن پہنچ کر اس کا افتتاح کرنے کی کوشش کی ۔ گرڈ سٹیشن کے سامنے پہلے سے موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان جو ڈنڈوں سے لیس تھے نے پی ٹی آئی ریلی کا راستہ روک لیا جس حالات کشیدہ ہو گئے اور تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ ا س موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فوج اور پولیس کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد تصادم کا خطرہ ٹل گیا تاہم علاقے میں سیاسی ماحول اب بھی کشیدہ پایا جاتا ہے۔گرڈ سٹیشن کے سامنے پہلے سے موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان جو ڈنڈوں سے لیس تھے نے پی ٹی آئی ریلی کا راستہ روک لیا جس حالات کشیدہ ہو گئے اور تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ ا س موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فوج اور پولیس کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد تصادم کا خطرہ ٹل گیا تاہم علاقے میں سیاسی ماحول اب بھی کشیدہ پایا جاتا ہے۔