اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستان وکیل خاور قریشی ماضی میں بھارتی مفادات کیلئے مقدمات لڑتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی ماضی میں بھارتی حکومت کیلئے ایک مقدمے میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ 2005 میں کانگریس حکومت نے ایک
مقدمے کے لیے نامزد کیا تھا۔ اینزون، بیک ٹیل، جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف 5 ارب ڈالر کا کیس دائر کیا تھا جس پر کانگریس حکومت نے خاور قریشی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں خاور قریشی پر اپوزیشن جماعتوں سمیت عوامی سطح پر بھی تنقید جاری ہے جبکہ مقدمے کی بھارتی فیس وصول کرنے کے حوالے سے خاور قریشی خبروں کی تردید کر چکے ہیں ۔