کراچی(آئی این پی) سندھ اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور ہوگیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ اور اسپیکر اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا جو بغیر کسی احتجاج اور شور شرابے کے متفقہ طور پر منظور ہوگیا۔
سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیروں سمیت تمام اراکین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد اراکین کی تنخواہ چوبیس ہزار سے بڑھ کر 25 ہزا، 10 ہزار فون الاؤنس، 15 ہزار مرمتی الاؤنس، 45 ہزار گھر کا الاؤنس اور پندرہ ہزار روپے یوٹیلیلٹی الاؤنس ہوجائے گا۔بل کے مطابق بیرون کراچی سے آنے والے اراکین کو 5 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے سالانہ 2 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری بھی دیدی ہے۔نئے بل کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار ورپے تک پہنچ جائے گی۔صوبائی وزراء کو 75 ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ، یوٹیلیٹی بلز، میڈیکل، پانچ سو لیٹر پیٹرول، سرکاری گاڑی، ڈرائیور اور گاڑی کی مرمت کے ساتھ نئے پارٹس کی خریداری کے لیے پچاس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیروں کو 55 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے ساتھ گھر کی مرمت کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔صوبائی وزیروں کو 55 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے ساتھ گھر کی مرمت کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔