کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں حساس اداروں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے دوساتھیوں سمیت متعدد مطلوب افراد کوگرفتارکرلیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔کراچی پولیس حکام کے مطابق ان گرفتارملزما ن میں دوافراد کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)کا لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے تھے
جن کا مقصد کراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ۔ادھررینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے اغواء، قتل اور دہشتگردی میں مطلوب تین افراد کو گرفت میں لیا جن کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے ۔ سی ٹی ڈی سی نے پرانی سبزی منڈی سے دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔کراچی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا گزشتہ روز منگھوپیرمیں مدینة الحکمت کے قریب دہشت گردوںکی کارروائی سوئی گیس کی 16انچ قطرکی پائپ لائن دھماکے سے اڑادیتھی لیکن اس واقعے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھاتاہم گیس لائن کی تباہی سے منگھوپیراورنگی ٹائون ،بنارس نیوکراچی ،اورمحلقہ علاقوںکوگیس کی فراہمی معطل ہوکررہ گئی عوام شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔نامعلوم دہشت گردوںنے تخریبی کارروائی کرکےگیس لائن دھماکے سے اڑائی تھی اورسوئی گیس کی پائپ لائن میں اچانک زورداردھماکہ ہوا۔اس سے قبل شیرشاہ تھانے کے قریب گیس لائن میں بھی اسی طرح کادھماکاکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز منگھوپیر میں ہونےو الے گیس پائپ لائن دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دہشت پھیلانے کے الزام میں تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔