اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت ِ انصاف میں بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے
عالمی عدالت ِ انصاف سے رجوع کرنے کےلئے باقاعدہ مکتو ب ارسال کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر کے باقاعدہ وکیل پیش کر دیا جائے گا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مؤقف اپنا ہے کہ اجمل قصاب جس کو بھارتی عدالت نے خود اقرار کیا کہ بے گناہ پھانسی دی گئی جبکہ حریت رہنما افضل گورو سمیت امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کو عالمی عدالت ِ انصاف نے انصاف کیوں نہیں دیا، بجائے مسئلہ کشمیر کا کیس لڑنے کے حاضر سروس کرنل کلبھوشن یادیو جِس نے میڈیا کے سامنے خود اپنے گناہ قبول کئے اور وہ پاکستان کی بے گناہ عوام کے قتل میں ملوث ہے ایسی صورت میں عالمی عدالت ِ انصاف کا کلبھوشن یادیو کی پھانسی کو چالیس دِن تک روکنا سمجھ سے بالاترہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مؤقف اپنا ہے کہ اجمل قصاب جس کو بھارتی عدالت نے خود اقرار کیا کہ بے گناہ پھانسی دی گئی جبکہ حریت رہنما افضل گورو سمیت امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کو عالمی عدالت ِ انصاف نے انصاف کیوں نہیں دیا، بجائے مسئلہ کشمیر کا کیس لڑنے کے حاضر سروس کرنل کلبھوشن یادیو جِس نے میڈیا کے سامنے خود اپنے گناہ قبول کئے اور وہ پاکستان کی بے گناہ عوام کے قتل میں ملوث ہے ایسی صورت میں عالمی عدالت ِ انصاف کا کلبھوشن یادیو کی پھانسی کو چالیس دِن تک روکنا سمجھ سے بالاترہے۔